آئی آر اے کے اعلان کا خیر مقدم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے آئی آراے کی طرف سے تشدد ترک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے آئی آر اے کے بیان کا محتاط انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان میں تاریخی حیثیت حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق اب ریپبلکن تحریک کو عملی اقدام کے ذریعے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے مطابق اگر آئی آر اے کے بیان پر عمل درآمد کیا گیا تو یہ دن ناردرن آئرلینڈ کی تاریخ میں خصوصیت اہمیت حاصل کر لے گا۔ ناردرن آئرلینڈ پر امریکی صدر بش کے خصوصی ایلچی مِچل ریس نے آئی آر اے کے بیان کو ’بہت مثبت اور بہت حوصلہ افزا‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیا آئی آر اے بیان کے واقعی تاریخی ہے یہ تو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں پتا چلے گا۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے آئی آر اے کے بیان کو بے مثال اہمیت کا حامل قرار دیا۔ ریپبلک آف آئرلینڈ کے وزیراعظم برٹی اہرن نے بھی آئی آر اے کے بیان کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اب اس بیان کی عملی صورت سامنے آنی چاہیے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||