کابل: نئے امریکی سفیر کی تعیناتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واشنگٹن میں افغانستان میں تعینات کئے جانے والے نئے امریکی سفیر رونلڈ نیومین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی امریکی سفیر اسی جگہ تعینات کیا جارہا ہے جس جگہ اس کے والد بھی سفیر رہ چکے ہیں۔ افغانستان میں تعینات کیے جانے والے نئے سفیر رونلڈ نیومین کے والد رابرٹ نیومین تیس سال پہلے افغانستان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل ایڈمسیز کی تین نسلیں برطانیہ میں امریکی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں لیکن یہ اٹھارہ سو ترانوے میں برطانیہ میں امریکی نمائندے کو سفیر کا درجہ دینے سے پہلے کی بات ہے۔ افغانستان میں اس وقت بیس ہزار امریکی فوج موجود ہیں۔ نیومین کو افغانستان میں ایک ایسے وقت تعینات کیا جارہا جب سن دوہزار ایک میں طالبان کی حکومت ہٹائے جانے کے بعد سے طالبان کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||