نیویارک: برطانوی قونصلیٹ پر دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک میں پولیس نے برطانوی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے جس سے قونصلیٹ کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بم کے ٹکڑے حاصل کر لیے ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قونصلیٹ کے باہر ایک گملے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ امدادی کام کرنے والے ادارے فوراً ہی تھرڈ ایوینو میں واقع قونصلیٹ کی عمارت پر پہنچ گئے اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ اس عمارت میں قونصلیٹ کے علاور دیگر دفاتر بھی واقعہ ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں دھماکے کی اطلاع مل چکی ہے اور وہ بھی اس کی تفتیش کررہے ہیں۔ راہگیروں کے مطابق انہوں نے دو دھماکے کی آواز لیکن پولیس نے کہا ہے کہ ایک ہی دھماکہ ہوا تھا۔ بی بی سی کے جین او برائین نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ شدید نہیں تھا اُس سے صرف کھڑکیوں کے شیشے ہی ٹوٹے اور لیکن اس سے عمارت کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نیویارک پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق دھماکہ سیمنٹ کے اس گملے کے نیچے ہوا جس کے روکاوٹ کے طور عمارت کے باہر لگایا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||