ساجد بدات کوتیرہ سال قید کی سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی مسلمان ساجد بدات کو شو بمبر کا شریک جرم ہونے پر تیرہ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ ساجد بدات پہلا برطانوی مسلمان ہے جس پر القاعدہ سے تعلقات کا باقاعدہ الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے ’جوتے میں بم‘ والے یعنی شو بمبر کے ساتھ مل کر دسمبر 2001 میں امریکی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کی سازش کی تھی۔ ساجد بدات نے فروری میں 2003 میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کے قبضے سے یکساں نوعیت کا دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا تھا۔ رچرڈ ریڈ نے، سن دو ہزار ایک میں مبینہ طور پر جوتے میں چھپائے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے ایک مسافر طیارے کو دوران پرواز تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ ساجد بدات نے غالباً ہالینڈ سے امریکہ جانے والی طیارے سے سفر کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے سے پہلے ہیں اپنا ذہن تبدیل کر لیا تھا۔ رچرڈ ریڈ کو کو جو اب امریکہ میں ہے امریکی مسافر طیارہ تباہ کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے جرم عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||