| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی مسلم دہشتگردی کا ملزم
برطانیہ میں ایک چوبیس سالہ مسلم نوجوان ساجد بدات پر ’جوتے میں بم‘ والے رچرڈ ریڈ کا ساتھی ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ رچرڈ ریڈ نے، جو اب امریکی جیل میں ہیں، سن دو ہزار ایک میں مبینہ طور پر جوتے میں چھپائے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے ایک مسافر طیارے کو دوران پرواز تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ برطانیہ میں کسی کے خلاف القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں باقاعدہ الزام عاید کیا گیا ہے۔ ساجد پر لگائے گئے الزامات میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی، اور اسے استعمال کرنے کا ارادہ رکھنا شامل ہیں۔ ساجد بدات کو گذشتہ ہفتے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حکومت کے مطابق اس کے گھر کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد برامد ہوا تھا۔ اس کارروائی کے دوران پورے علاقے میں ایک سو سے زیادہ مکانات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ ملزم کو جمعرات کے روز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ رچرڈ ریڈ کو اس سال جنوری میں ایک امریکی عدالت نے عمر قید سنائی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||