 |  ڈاکوؤں نے ٹرک اغوا کرتے ہوئے کے ایل ایم کے عملے کو دھمکا کر دور کر دیا |
ہالینڈ میں چوروں نے جواہرات سے بھرا ایک بکتربند ٹرک اغوا کرلیاہے کی مالیت نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ باون ملین پاؤنڈ مالیت کے یہ جواہرات ایک ٹرک کے ذریعے لائے جارہے تھے اور انہیں ایمسٹرڈیم کے سخیپول ائیر پورٹ پر بیلجیم جانے والے ایک جہاز پر لادے جانے تھے۔ ڈچ ہوائی کمپنی کے ایل ایم یعنی رائل ڈچ ائر لائن کے ترجمان نے بتایا کے اس ڈاکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم عملے کے کچھ ارکان کو دھمکایا گیا ۔ چوروں نے اس ٹرک کو اس علاقے سے چھینا جس تک صرف ہوائی اّے کے عملے کی رسائی ہوتی ہے۔ |