منڈیلا کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے کہا ہے کہ ایڈز کے باعث ان کے بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے۔ منڈیلا کے چون سالہ بیٹے مکگاتھو منڈیلا کی حالت کئی ہفتے سے تشویشناک تھی اور وہ جوہانسبرگ کے ہسپتال میں داخل تھے۔ نیلسن منڈیلا نے کہا ہے کہ افریقہ میں ایڈز کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت ہے۔ منڈیلا کے چھوٹے بیٹے تھمبیکائل نسل پرستی کے دور میں منڈیلا کی حراست کے دوران ہی ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
نسل پرست حکومت نے منڈیلا کو اپنے بیٹے کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔ منڈیلا نے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی تھیں۔ سابق صدر کی تین بیٹیاں حیات ہیں جن میں سے ایک ان کی پہلی شادی جبکہ دو ونی منڈیلا کے ساتھ ان کی دوسری شادی میں سے ہیں۔ منڈیلا کی پہلی بیوی کا انتقال گزشتہ برس ہو گیا تھا۔ ان کی بہو اور مکگاتھو کی بیوی بھی گزشتہ برس نمونیے کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||