BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 December, 2004, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’منڈیلا کےخط مل گئے‘
News image
’ کچھ اوقات ایسے تھے کہ جب میرا دل دھڑکنا بھول جاتا تھا‘
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے کچھ نجی خطوط منظرِ عام پر آئے ہیں جو کہ انہوں نے رابن جزیرہ پر اپنی قید کے دوران لکھے تھے۔

ان خطوط میں منڈیلا نے اپنے خاندان اور دوستوں کی جدائی کا ذ کر کیا ہے۔

ایک سابق پولیس افسر نے ان مخطوطات پر مشتمل دو کتابوں کو چھپا لیا تھا اور دو ماہ پہلے ہی انہیں واپس حاصل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق ان کتابوں میں ستر خطوط شامل ہیں جو کہ منڈیلا نے 1969 سے 1971 کے دوران اپنے گھر والوں اور دوستوں کو لکھے تھے۔

ان خطوط میں منڈیلا نے 1968 سے 1969 کے دوران اپنی والدہ اور اپنے بڑے بیٹے تمبی کی وفات اور ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دیے جانے پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ تمام خطوط انگریزی زبان میں لکھے گئے تھے تا کہ انہیں جیل سے باہر بھیجنے میں دشواری نہ ہو۔ رابن جزیرہ کے جیل حکام جیل سے باہر جانے والی اور جیل میں آنے والی تمام ڈاک کا معائنہ کیا کرتے تھے۔

پولیس اہلکار ڈونلڈ کارڈ جس نے یہ خطوط چھپا لیے تھے، رابن جیل میں قیدیوں کی ڈاک سنسر کرنے پر مامور تھا۔

ڈونلڈ کارڈ نے بتایا کہ ان میں ان خطوط کو بیچنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ان مخطوطات کی موجودہ قیمت کا اندازہ ایک اعشاریہ آٹھ ملین پونڈ لگایا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ’ میں انہیں فروخت کر سکتا تھا مگر یہ میرے نہیں تھے۔ میں ایک پولیس والا ہوں اور ایمانداری ایک بنیادی چیز‘۔

فورٹ ہئیر یونیورسٹی کے تاریخ دان کارنیلئس تھامس نے ان مخطوطات کا معائنہ کیا ہے اور ان کے مطابق یہ ملک کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

نیلسن منڈیلا نے ان خطوط کی موجودگی سے لاعلمی ظاہر کی البتہ انہوں نے اپنی تحریر کو پہچان لیا۔

نیلسن منڈیلا نے اپنی کتاب ’ لانگ واک ٹو فریڈم‘ میں 1969 سے 1971 کے دورانیہ پر صرف چار صفحات لکھے ہیں۔ ان خطوط پر مشتمل کتاب اگلے سال منظرِ عام پر آئے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد