 |  دوسری انتفادہ کے دوران 4664 فلسطینی اور 970اسرائیلی ہلاک ہوئے |
اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین میں ایک سینیئر فلسطینی شدت پسند کو ہلاک کردیا ہے۔ فلسطینی طبی ذرائع نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام ابو کمال بتایا ہے جو جنین میں الاقصیٰ بریگیڈ کے سربراہ کے چیف لیفٹننٹ تھے۔ اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں ایک گھر کا محاصرہ کرلیا لیکن جب وہ باہر نہیں آئے تو اس گھر کو تباہ کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ستمبر دو ہزار سے شروع ہونے والی فلسطینی تحریک انتفادہ کے دوران چار ہزار چھ سو چوالیس فلسطینی اور نو سو ستر اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ |