جنرل پنوشے پر فالج کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈاکٹروں کے مطابق چلی کے سابق صدر آگسٹو پنوشے پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سینٹیاگو ہسپتال سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنرل پنوشے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب ان کی حالت جزوی طور پر کچھ سنبھلی ہے۔ چلی کے جج جوان گزمان نے پیر کے روز ایک حکم نامے میں کہا تھا کہ سابق صدر اپنے سترہ سالہ دورِ اقتدار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے بالکل فٹ ہیں۔ جنرل پنوشے کے وکلاء جج کے اس حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں اور اس کا فیصلہ پیر تک سامنے آ جائے گا۔ جنرل پنوشے کے ترجمان سابق جنرل گولیرمو گیرن نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق جنرل کو اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب ناشتے کے دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ان کا علاج کرنے والے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر لائنل گومیز سیرے کے مطابق فالج کی وجہ سے جنرل پنوشے حرکت کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں اور ان کے دماغ پر اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق جنرل کچھ عرصہ مزید ہسپتال میں رکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||