BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وہ انہیں زندہ دفن کرنا چاہتے ہیں‘
عرفات اور سوہا عرفات
یاسر عرفات کی اہلیہ یاسر عرفات کے ساتھ ہی آئی ہیں
سوہا عرفات کی طرف سے سینئر فلسطینی رہنماؤں پر تنقید کی وجہ سے اعلی سطحی وفد نے فرانس کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع، یاسر عرفات کے نائب محمود عباس المعروف ابو ماذن اور وزیر خارجہ نبیل شعت پر مشتمل فسلطینی وفد فرانس جانے کے لیے تیار تھا لیکن یاسر عرفات کی بیوی کی طرف سے ان پر تنقید کی وجہ سے دورہ وقتی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سوہا عرفات نے فلسطینی قیادت پر الزام لگایا تھا کہ وہ یاسر عرفات کی جگہ لینے کے لیے انہیں زندہ دفن کرنا چاہتے ہیں۔

عربی ٹی وی چینل الجزیرہ کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں بیمار فلسطینی رہنما کی اہلیہ نے فلسطینی رہنماؤں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے شوہر کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

سوہا عرفات واحد شحض ہیں جو یاسر عرفات کے قریب ہیں اور کہا گیا ہے کہ اب تک یاسر عرفات کی صحت کے بارے میں تمام خبریں صرف انہیں کے ذریعے مل رہی ہیں۔

سوہا عرفات کا یہ انٹرویو اس وقت نشر ہوا ہے جب کہ کچھ ہی گھنٹوں میں فلسطینی رہنماؤں کا ایک وفد پیرس پہنچنے والا ہے۔

وفد کی صورت میں آنے والے ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہنما کی صحت کے بارے میں معلومات خود حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی ذرائع نے بھی ان رہنماؤں کے فرانس آنے کی تصدیق کی ہے۔

سوہا عرفات نے فلسطینی عوام کے نام کی جانے والی ایک اپیل میں کہا ہے: ’فلسطین کے معزز عوام کے علم یہ بات ہونی چاہیے کہ یہ لوگ جو کل پیرس آ رہے ہیں اور جو عرفات کے وارث بننا چاہتے ہیں عرفات کو دفن کرنا چاہتے ہیں جب کہ عرفات ابھی زندہ ہیں‘

انہوں نے اس اپیل میں مزید کہا ہے : ’میں آپ سے کہتی ہوں کہ ان کی سازش سے ہوشیار رہیں، میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ وہ ابو عمار کو دفن کرنا چاہتے ہیں جب کہ وہ ابھی حیات ہیں‘۔

اپیل میں کہا گیا کہ یاسر عرفات ٹھیک ٹھاک ہیں اور وہ جلد اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔

فلسطینی کابینہ کے ایک نائب وزیر سفیان ابو زیدہ نے سوہا عرفات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر عرفات ان کی ’ذاتی جاگیر نہیں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لوگ اس خاتون کو نہیں جانتے ہیں۔ ”یہ وہ خاتون ہے جو تین سال سے اپنے شوہر کو نہیں ملی ہے۔‘

افوہیں گردش کر رہی کہ یاسر عرفات ایسے کومے میں چلے گئے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوتی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد