روس نے کیوٹو معاہدہ منظور کردیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ ’ کیوٹو پروٹوکول‘ کو منظور کرکے توثیق کے لئے پارلیمینٹ کو بھیج دیا ہے۔ اب تک روس نےاس معاہدے پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا تھا۔ کیوٹو پروٹوکول دنیا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ تین سال پہلے امریکہ کی طرف سے اس پر دستخط کرنے سے انکار کے بعد اسے دنیا میں نافذ العمل بنانے کے لئے سارا دارومدار روس کی حمایت تھا۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے اس سے پہلے اس پروٹوکول یا معاہدے کی منظوری کا اشارہ دیا تھا تاہم ان کے ایک مشیر کے خیال میں اس سے ان کی معیشت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ روس کی حکومت سے اس کی منظوری کے بعد اب پارلیمینٹ سے اس کی توثیق بنا کسی مشکل کے توقع ہے اور اس کے بعد تین ماہ کے عرصے میں یہ پروٹوکول لاگو ہوجائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ ماحولیاتی تنظیمیں اس پیش رفت کا خیر مقدم کریں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||