BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف میں لڑائی، نو افراد ہلاک
کوت اور موصل میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں
کوت اور موصل میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں
نجف میں محصور شیعہ ملیشیا کے ارکان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں فوجیوں نے ان پر پھر سے حملے کیے ہیں۔

شیعہ ملیشیا کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا امریکی فوجی روضۂ علی کے اردگرد بمباری کرتے ہوئے پرانے شہر کی جانب پیش رفت کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ روضۂ علی کی عمارت بمباری سے متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انہیں کئی لاشیں اس کے احاطے میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل عراقی وزیر دفاع نے جو کہ نجف میں موجود ہیں، شیعہ ملیشیا سے کہا کہ وہ چند گھنٹوں کے اندر ہتھیار ڈال دیں یا عراقی فوج کے ایک بڑے حملے کیلئے تیار ہوجائیں۔

لیکن امریکی فوج کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسے کسی بڑے حملے کے منصوبے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی شیعہ ملیشیا کے ارکان کو اس نوعیت کی وارننگ دی گئی تھی لیکن کوئی بڑا حملہ نہیں کیا گیا۔

عراق کے دیگر علاقوں میں ہونیوالے تشدد میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی شہر موصل کے بازار میں ایک بم پھٹا جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

جنوبی شہر کوت میں مزاحمت کاروں اور امریکی فوج کے درمیان مسلح فائرنگ میں پھنس جانے کے بعد چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر جنوب مرکزی عراق میں بیبیلان Babylon کے مقام پر پولینڈ کے فوجیوں پر کئی مارٹر چلائے گئے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد