فلسطینی علاقوں پر قبضے کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے فلسطینی علاقوں پرسب سے بڑی یہودی آبادکاری کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے فلسطینی علاقوں پر مزید چھ سو عمارتیں بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ نئی یہودی بستی غرب اردن کے قصبے مالے ادومم کے قریب ہے ۔ یہ علاقہ یروشلم کے بلکل نزدیک ہے۔ یہ اعلان امریکہ کی طرف سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کرائے جانے والے معاہدے کی بظاہر خلاف ورزی نظر آتی ہے جس کے مطابق اسرائیل فلسطینی علاقوں پر کوئی نئی بستی قائم نہیں کرئے گا۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اعلان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون تھوڑی یہودی بستیاں ختم کر کے زیادہ علاقے پر قبضے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دریں اثنا ایک مسلح فلسطینی نے ہسپتال میں گھس کر ایک مبینہ اسرائیلی مخبر کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک کیے جانے والے محمد الشریف کے بارے میں فلسطینیوں عسکریت پسندوں کو شک تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہا تھا اور جس کی وجہ سے کئی سرکردہ فلسطینی عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||