امریکہ کے متنازع بینک کی فروخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے متنازع رگز بینک کو ایک دوسرے ادارے کے ہاتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی سینیٹ نے رگز بینک پر الزام لگایا تھا کہ اس نے چلی کے سابقہ آمر اگسٹو پنوشے کو لاکھوں ڈالر چھپانے میں مدد دی تھی۔ پی این سی فائنینشل سروسز گروپ نے کہا ہے کہ وہ رگز نیشنل بینک کے لیے تقریباً سات سو اسی ملین ڈالر ادا کر رہا ہے۔ یہ کارروائی چلی کے صدر ریکارڈو لاگوس کے اس اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد عمل میں آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت امریکہ میں جنرل پنوشے کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیق کرے گا۔ سابق صدر کے خاندان اور ان کے مشیروں نے تردید کی ہے کہ ان کے کوئی خفیہ آکاؤنٹس ہیں۔ جمعرات کو امریکی سینیٹ کی ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ رگز بینک نے جنرل پنوشے کو آٹھ ملین ڈالر چھپانے میں مدد دی تھی۔ سابقہ صدر کو انیس سو اٹھانوے میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ رگز بینک کا کہنا ہے کہ اسں نے تمام اصولوں اور قوانین کی پاسداری کی ہے اور وہ اس رپورٹ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||