BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 15:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چِلی: بغاوت کے تیس برس
سابق فوجی حکمراں اگستو پنوشے کے حمایتی
سابق فوجی حکمراں اگستو پنوشے کے حمایتی

چِلی کے عوام تیس سال قبل سوشلِسٹ صدر سلواڈور الیندے کی حکومت کے خلاف ہونے والے فوجی بغاوت کی یاد منارہے ہیں۔ یہ بغاوت اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل اگستو پنوشے کی سربراہی میں ہوئی تھی۔

اس بغاوت کے بعد جنرل پنوشے سترہ سال تک جنوبی امریکہ کے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے۔ اس بغاوت کے تیس برس پورے ہونے پر الیندے کی یاد دارالحکومت سانتیاگو میں واقع صدارتی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی بیوہ اور بیٹیوں نے بھی شرکت کی۔

اس فوجی بغاوت میں سلوادور الیندے ہلاک ہوگئے تھے۔ چِلی کے موجودہ وزیر داخلہ ہوزے مِگیل انسولزہ نے اس تقریب کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیندے نے اپنے اصولوں کی خاطر قربانی دی اور چِلی کے عوام اس بغاوت میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتے رہیں گے۔

جنوبی امریکی امور سے متعلق بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تین عشرے گزر جانے کے باوجود چِلی کے عوام ذہنی طور پر اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں کہ الیندے کی یاد کیسے منائی جائے۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بغاوت کے تیس سال پورے ہونے پر تقریبات کی نوعیت عوامی بحث و مباحثے پر منحصر ہے۔

چِلی کے مقتول صدر کی سلوادور الیندے کی یاد میں ایک دعائیہ
چِلی کے مقتول صدر کی سلوادور الیندے کی یاد میں ایک دعائیہ

ملک میں بعض لوگوں کے لئے گیارہ ستمبر خوشیوں کا دن ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ جنرل پنوشے نے بغاوت کرکے چِلی کو ایک دوسرا کیوبا بننے سے روک دیا۔ دوسری جانب، کچھ لوگ اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ بغاوت کے روز صدارتی محل پر بمباری میں جمہوریت کا خاتمہ کردیا گیا اور اس کے بعد فوج سترہ سالوں تک حکمرانی کرتی رہی۔

ایک حالیہ رائے شماری سے معلوم ہوا کہ عوام کی دوتہائی اکثریت بغاوت کے تیس سال پورے ہونے پر کسی یادگاری تقریبات کی حمایت نہیں کرتی ہے جبکہ رائے دہندگان میں اسُی فیصد لوگوں نے بغاوت کے بارے میں کم سے کم ایک کتاب پڑھی ہے یا اس کے تیس برس پورے ہونے کی مناسبت سے کوئی نمائش یا فلم دیکھی ہے۔

اس دن کی یاد میں فریقین الگ الگ تقریبات اور مارچ منعقد کررہے ہیں اور صحت خراب ہونے کے باوجود جنرل پنوشے تقریبات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تشدد کا امکان نہیں ہے تاہم سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد