BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 04:23 GMT 09:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: ٹونی بلیئر کے لیے بھاری
 ڈاکٹر جونز
ڈاکٹر جونز نے ٹونی بلیئر کی ہٹن انکوئری کے سامنے بیان کو چیلنج کیا ہے
برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے ایک ترجمان کے ذریعہ عراق میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کے معاملے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے پر دو اعلیٰ افسروں کی ان پر تنقید کے متعلق کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔

برطانوی انٹیلیجنس کے اعلیٰ اہلکاروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ معزول عراقی صدر صدام حسین کے پاس وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جن کو وہ مغرب کے خلاف استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزارتِ دفاع میں انٹیلیجنس سٹاف کے سربراہ ڈاکٹر برائن جونز نے بی بی سی کے پینوراما پروگرام کو بتایا کہ جب انہوں نے ہتھیاروں کے متعلق دستاویز میں ترامیم کا مشورہ دیا تو ان کی ایک نہ سنی گئی اور بعد میں وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے اسے عراق پر حملے کے جواز کے طور پر استعمال کیا۔

سابق ڈپٹی چیف ڈیفنس انٹیلیجنس جان موریسن نے کہا کہ وزیر اعظم ٹونی بلئیر کےعراق کے پاس وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں دعووں پر وائٹ ہال میں سخت شکوک پائے جاتے تھے۔

انٹیلجنس کے دونوں اعلی افسران کے بیانات وزیر عظم ٹونی بلئیر کے عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں کیے گئے دعووں سے متصادم ہیں جن میں ٹونی بلئیر نے کہا تھا کہ عراق کے ہتھیار برطانیہ کے لیے خطرہ ہیں۔

بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار کہتے ہیں کہ ٹونی بلیئر کو اس ہفتے کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔

بدھ کے روز ایک سرکاری انکوائری انٹیلیجنس کے مواد کے طریقۂ استعمال پر رپورٹ پیش کرے گے اور اس کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم کو دو اہم پارلیمانی ضمنی انتخابات کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد