برطانوی سیلرز کی رہائی کا امکان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں یہ توقع بڑھ رہی ہے کہ شط العرب کی آبی گزرگاہ میں پیر کے روز پکڑے گئے آٹھ برطانوی نیوی کے ملاحوں کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاملے کی تحقیق کرنے والی کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ یہ سیلرز غلطی سے ایرانی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ان سیلرز کو ایرانی ٹیلی ویژن پر ایرانی علاقے میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بدھ کی شام تک ان لوگوں کو برطانوی سفارتخانے کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ایران صدر محمد خاتمی کے ایک مشیر نے کہا تھا کہ اگر برطانوی سرکاری طور پر معذرت طلب کرے تو نیوی کے سیلرز کو چھوڑ دیا جائے گا۔ ان آٹھ سیلرز کو پیر کے روز شط العرب میں عراقی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا اور نیوی کی تین کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||