برطانوی کشتیاں پکڑ لیں: ایران | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے کہا ہے کہ اس نے عراقی سرحد کے ساتھ ایرانی پانیوں میں گشت کرنے والی تین برطانوی کشیاں پکڑ لی ہیں اور عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آٹھ برطانوی سیلرز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی پیٹرول کشتیاں شط العرب میں داخل ہوئیں۔ ایران میں پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کشتیاں بغیر اجازت کے ایرانی پانیوں میں گھس آئی تھیں۔ برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس کا اپنی تین کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سفارتکار ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کرے گا اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کشتیاں کسی بری نیت سے اس کے پانیوں میں نہیں آئی تھیں تو انہیں چھوڑ دے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||