BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 May, 2004, 17:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الخبر: کئی بھارتی شہری ہلاک
الخوبر
کمانڈو آپریشن کے دوران تین شدت پسندوں کے فرار کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز الخبر میں ہونے والے حملوں میں کئی غیر ملکیوں سمیت بائیس افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں حملہ آوروں کے خلاف کمانڈو آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے کوئی افراد بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق آٹھ بھارتی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھارتی سفارت خانے کے عملے نے اپنے صرف پانچ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ روز الخبر میں شدت پسندوں کے

ہلاک ہونے والوں کی قومیتیں
بھارت: آٹھ
امریکہ: ایک
برطانیہ:ایک
جنوبی افریقہ: ایک
سویڈن:ایک
سری لنکا: دو
سعودی عرب: تین
فلیپاین:تین
مصر:ایک

رہائشی علاقوں پر حملوں سے شروع ہونے والا ڈرامہ چوبیس گھنٹے بعد اس وقت ختم ہوا جب سعودی کمانڈوز نے اس عمارت پر حملہ کیا جہاں ’دہشت گردوں‘ نے بہت سے افراد ہو یرغمالی بنا رکھا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کی گئی کارروائی کے دوران تین حملے آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سعودی کمانڈوز کی کارروائی کی تفصیلات واضح نہیں لیکن لندن میں سعودی عرب کے سفیر کے مشیر نے بتایا تھا کہ کمانڈوز نے نو یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد کارروائی شروع کی تھی۔

’گردنیں کاٹی گئیں‘
 نو یرغمالیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ان کی گردنیں کاٹ دی گئیں
رہائی پانے والے
الخبر میں ہسپتال کے عملے کے مطابق حملہ آوروں نے کچھ یرغمالیوں سے ان کی شہریت پوچھنے کے بعد انہیں ہلاک کر دیا تھا۔

القاعدہ کی طرف سے استعمال ہونے والی ایک ویب سائٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کچھ ’مغربی افراد‘ کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا ہے اور سعودی جزیرہ نما کو ’کفار‘ سے آزاد کرانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پہلے ہی چالیس ڈالر فی بیرل ہے اور ایسے موقع پر تیل کی پیداوار کے لئے اہم سعودی شہر الخبر پر تشدد پسند کارروائی دنیا بھر کی معیشت کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

نامہ نگار کے مطابق تیل کی صنعت سے منسلک کارکنوں کو خوفزدہ کر کے شدت پسند سعودی شاہی خاندان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد