تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا اجلاس ہفتے کو ایمسٹرڈیم میں تیل کی پیدوار بڑھانے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کے بغیر ختم ہو گیا۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تیل کی پیدوار بڑھانےکی تجویز پیش کی تھی جس پر اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ سعودی عرب نے کہا تھا کہ تیل کی پیدوار کم از کم دو ملین بیرل یومیہ بڑھا دی جائے۔ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے وزراء جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی کہا کہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اوپیک کےسربراہ اجلاس میں ہی ہو سکتا ہے جو کہ اگلے ماہ ککی تین تارئخ کو بیروت میں ہو رہا ہے۔ |