BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 May, 2004, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپلائی بڑھائیں: عالمی مطالبہ
News image
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے کہ وہ تیل کی رسد بڑھائے۔

ہفتہِ رواں کے آخر میں اوپیک کے وزراء اس سلسلے میں ایک اجلاس کر رہے ہیں لیکن تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ کچھ ممالک فوری طور پر کسی اقدام کے حق میں نہیں ہیں تاکہ کہیں ایسا نہ لگے کہ وہ مغربی دنیا کے دباؤ میں آگئے ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں اکیس سال میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا حالیہ چند ہفتوں میں ہوا ہے اور اس وقت ایک بیرل تیل کی قیمت چالیس ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے تازہ ترین بیان برطانیہ کے وزیرِ خزانہ گورڈن براؤن کی طرف سے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اوپیک کو چاہئیے کہ وہ تیل کی قیمتوں کو کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کے استحکام اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ اوپیک فوری طور پر کوئی اقدام کرے۔ گورڈن براؤن نے یہ بات اوپیک کے صدر سے لندن میں ایک ملاقات کے بعد کہی۔

اسی حوالے سے صنعتی طور پر ترقیاتی سات ممالک کے گروپ کا ایک اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی اقتصادیات پر اس کے اثر کا جائزہ لیا جائے گا۔

اوپیک سے عالمی مطالبہ یہ ہے کہ وہ تیل کی رسد میں اضافہ کرے تاکہ تیل کی قیمتیں کم ہو سکیں۔

تاہم اوپیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے ضروری نہیں کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہو جائے۔ مگر یورپی اتحاد کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ تیل کی رسد میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ عراق کی غیر یقینی صورتِ حال ہے۔ ادھر چین کی معیشت میں شرح نمو میں تیزی اور ترقی یافتہ ممالک میں تیل کے سٹاک میں کمی بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد