BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 20:37 GMT 01:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں ایک اور گرفتاری
پولیس
پولیس اہلکار منگل کے روز اس جگہ کھڑے ہیں جہاں سے مواد پکڑا گیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کے روز پولیس نے جنوب مشرقی برطانیہ میں چوبیس مختلف مقامات پر چھاپے مار آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ یہ چھاپے اکسبرج، الفورڈ، کولنڈیل، مغربی سسیکس، سلاؤ اور ریڈنگ میں مارے گئے تھے۔

ان چھاپوں کے دوران مغربی لندن کے ایک گودام سے نصف ٹن سے زائد امونیئم نائٹریٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ مواد ہے بم دھماکوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نواں شخص لندن کے جنوب میں واقع گیٹ وک ہوائی اڈہ کے قریب واقع قصبہ ’کراؤلی‘ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ منگل کے روز پکڑے جانیوالے آٹھ میں سے چار کا تعلق اسی علاقہ سے ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی انسداد دہشت گردی برانچ کے سربراہ کے مطابق یہ کارروائی سن دو ہزار میں دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے وضع کئے گئے قانون کے تحت کی گئی ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی انسداد دہشت گردی برانچ کے سربراہ کا کہناتھا کہ تمام علاقوں کی چھان بین ا بھی جاری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد