روسی سائنسدانوں کو بچا لیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امدادی کارکنوں نے بارہ روسی سائنسدانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحر قطب شمالی میں ایک تودے کے نیچے سے بچا لیا ہے۔ ایک ایم آئی 26 ہیلی کاپٹر چار دن تک تودے پر خطرناک پرواز کے بعد ان سائنسدانوں کو بچانے میں کامیاب ہو سکا۔ اس سے قبل علاقے کی تفصیل حاصل کرنے کے لیۓ پہلے ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا تھا جس سے پتہ چلا تھا کہ تودہ دس کلو میٹر فی دن کے حساب سے سرکتا جا رہا ہے۔ اور بدھ کو تودہ اس حد تک اپنی جگہ سے ہل چکا تھا کہ اس سے روس کا نارتھ پول 32 ریسرچ سٹیشن تقریباً تباہ ہو گیا تھا۔ اور جس وقت یہ بارہ سائنسدان ماحولیاتی تبدیلیوں کا پتہ چلا رہے تھے ، اس دوران ان کا ریسرچ سٹیشن تباہ ہوگیا اور وہ تودے کے نیچے چلے گۓ۔ تاہم بچ جانے والے ان تمام بارہ سائنسدانوں کو کسی قسم کی خراش بھی نہیں آئی ہے۔ اس امدادی آپریشن کے لیئے جوہری توانائی والی برف توڑنے کی ایک مشین بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||