| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برف سے بیئر برآمد
روس کے فوجی دستوں نے ہفتہ بھر کارروائی کے بعد سائبیریا کے برفانی علاقے میں دبی ہوئی بیئر نکال لی ہے۔ بیئر سے لدی ہوئی لاری منجمند دریائے ارتیش پر سے گزرتی ہوئی لاپتہ ہو گئی تھی۔ یہ منجمند دریا ماسکو سے بائیس سو کلومیٹر دور واقع شہر اومسک کے قریب واقع ہے۔ لاری کا ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن لاری اور اس پر لدا سامان برف میں دب گئے تھے۔ بجلی کی آریوں سے لیس دس افراد اور چھ ڈرائیور برف سے بیئر نکالنے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن وہ ٹرک کو بچا نہ سکے۔ البتہ منفی ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ کے باعث اس امدادی کارروائی کو خاصی مشکلات کا سامنا رہا۔ روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق امدادی ٹیم بالآخر لاری کو برف کے شگاف کے دہانے تک لانے میں کامیاب ہو گئی تھی لیکن رسہ ٹوٹ جانے سے باعث لاری واپس ڈوبتی چلی گئی تاہم بیئر کو باہر نکال لیا گیا۔ اومسک کے روزر نامی شراب کشید کے کارخانے کا کہنا ہے کہ نکتۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت کے باعث بیئر خراب نہیں ہوئی لیکن وہ یہ بیئر کم داموں پر فروخت کرے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||