BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 01:41 GMT 06:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بیل مارش برطانیہ کا گوانتانامو‘
مانچسٹر کی ایک مسجد
برطانیہ میں قائم مسلمانوں کی تنظیم مسلم پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ بیل مارش کی جیل میں گزشتہ دو سال سے قید چودہ غیر ملکی باشندوں کے ساتھ بھی وہی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو خلیج گوانتانامو میں قیدیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔

مسلم پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر غیاث الدین نے بی بی سی اردو سروس کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ ان چودہ غیر ملکیوں کو بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا یہ گرفتاریاں خفیہ اداروں کی رپورٹس پر عمل میں لائی گئی تھیں اور ان خفیہ رپورٹس کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ان قیدیوں کو یہ تک نہیں بتایا گیا کہ ان پر کیا الزام عائد ہے یا ان کا جرم کیا ہے۔

ڈاکٹرغیاث الدین نے کہا کہ برطانوی حکومت ’سول کنٹنجنسی ایکٹ‘ برطانوی پارلیمان میں پیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت اگر خفیہ اداروں کو یہ شبہ ہو گا کہ اس سے مستقبل میں کس قسم کا خطرہ ہو سکتا ہے تو اسے بغیر مقدمہ چلائے قید کیا جاسکے گا۔

اس ہفتے برطانوی دارلعوام میں انسداد دہشت گردی کے قانون کو نظر ثانی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس متنازع قانون کو اس سال قبل برطانوی حکومت نے پارلیمان سے منظور کرایا تھا۔

ڈاکٹر غیاث کے مطابق اس قانون کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جلد بازی میں منظور کرالیا گیا تھا تاہم اس میں یہ شق رکھی گئی تھی کہ ایک سال بعد اسے نظر ثانی کے دوبارہ پارلیمان میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا اس قانون کے تحت برطانوی حکومت خفیہ اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے غیر معینہ مدت کے لیے قید رکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کا کوئی جواز نہیں اور اس کو ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا مسلم پارلیمنٹ نے مختلف جگہوں پر اس قانون کی مخالفت کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس قانون کو ختم ہونا چاہئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد