بلوچستان: ڈیڑھ ٹن ہیروئن برآمد  | | بلوچستان اور افغانستان کے درمیان ایسی سرحد جو پوری طرح سے بند نہیں کی جا سکتی | |
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان سے ڈیڑھ ٹن سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ پاکستانی حکام افغانستان کے ساتھ لگنے والے اس صوبے برآمد کی جانے والی اس ہیروئن کو گھٹیا قسم کی ہروئین قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان حیات اللہ خان درانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے ہیروئن کی اتنی بڑی مقدار کبھی نہیں پکڑی گئی۔ اس سے کچھ عرصہ پہلے اسی علاقے سے گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کی گئی تھی۔ |