| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرف کا جہاد، اڈوانی کا خیرمقدم
بھارت کے نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے ’دہشت گردی کے خلاف جہاد‘ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ صدر مشرف نے گزشتہ روز ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے۔ اڈوانی نے ریاست ہریانہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جنرل مشرف کا یہ بیان خطے میں دہشتگردی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارک سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ پاک بھارت کوششوں کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف بھارتی جدوجہد کو پہلے ہی عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||