BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 December, 2003, 12:02 GMT 17:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لشکرسے تعلق پر دس سال قید
لشکر طیبہ پر بھارت میں دہشت گردی کا الزام لگتا رہا ہے
لشکر طیبہ پر بھارت میں دہشت گردی کا الزام لگتا رہا ہے

امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی محمد عتیق کو امریکہ کے آتشی اسلحہ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے اور دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

محمد عتیق پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور امریکی ریاست پنسلوینہ میں مقیم ہیں۔ ان کو اس سال جولائی میں لشکر طیبہ کے لیے کام کرنے کی تربیت حاصل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ان گرفتار ہونے والےگیارہ افراد میں تین نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ان کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں باقی سات پر مقدمات اگلے سال فروری میں چلائیں جائیں گے۔

عقیق نے عدالت میں کہا کہ میں اپنے جرم پر نادم ہوں اور میں نے معاشرے کے لیے جو مسائل پیدا کئے اس پر معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ گیارہ ستمبر کے بعد لشکر طیبہ سے تربیت لینے کے لیے پاکستان گئے تھے۔

حکومت نے عتیق کو سنائی جانے والی سزا پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عتیق ورجینیا کی ریاست میں جہادی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر رضامند ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد