| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام، امریکہ سے مذاکرات کا خواہاں
شام نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے کھلے اور تعمیری مذاکرات چاہتا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر بش کے اس قانون پر دستخط کے ایک روز بعد کیا گیا ہے جس کے تحت امریکہ، شام کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بشر الاسد نے یہ بات امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس سے قبل ایک شامی وزیر نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو اس لئے امریکی پابندیوں کا سامنا ہے کہ وہ عربوں کی حمایت اور عرب علاقوں پر قبضہ اور نوآبادیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ نئے امریکی قانون میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شام شدت پسندوں کو روکے، لبنان سے اپنی فوجیں نکالے اور جراثیمی اور کیمائی ہتھیاروں کے مبینہ منصوبے ترک کرے۔ شام نے مذکورہ قانون کو اپنے ، شام-امریکہ تعلقات اور مشرق وسطی میں امن کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||