کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

،تصویر کا ذریعہGetty
- مصنف, ریاض مسرور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سری نگر
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سرگرم کئی مسلح گروپوں کے اتحاد نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے ذمہ داری قبول کی ہے۔
بھارت کے نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دعویٰ کیا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس میں جاری آپریشن کے دوران پانچواں مسلح حملہ آور بھی مارا گیا۔
<link type="page"><caption> اس طرح اس حملے میں دو افسروں سمیت سات فوجی اور پانچ حملہ آور مارے گئے۔</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/01/160104_pathankot_attack_combing_continues_mb" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> پٹھان کوٹ: 48 گھنٹے بعد بھی دو حملہ آور ’اڈے میں موجود‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/01/160104_pathankot_attack_combing_continues_mb" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دوبارہ جھڑپ: تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/01/160103_patankot_op_continues_sq" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ’صبح چوک پر پہنچا تو منظر ہی بدلا ہوا تھا‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/01/160103_pathankot_eyewitness_sq" platform="highweb"/></link>
انتہائی سکیورٹی والے فصیل بند وسیع ایئر بیس میں کومبنگ آپریشن یعنی جنگجوؤں کی صفائی کا کام بڑے محتاط انداز میں کیا گیا تاکہ مزید ہلاکتوں سے بچا جا سکے۔
اس آپریشن میں بھاری فوجی گاڑیاں، حملہ آور ہیلی کاپٹرز اور تربیت یافتہ فوجیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شمالی بھارت کے پٹھان کوٹ شہر میں واقع انڈین ایئر فورس کی بیس پر تین روز سے جاری مسلح حملے کے دوران ہی کشمیری مسلح گروپوں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ ہر حملے کے پیچھے پاکستان کا کردار تلاش کرنے کی عادت سے باز رہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پیر کو جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ای میل کیے گئے مختصر بیان میں کہا:’پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے وابستہ مجاہدین نے انجام دیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دراصل مجاہدین کشمیر کا پیغام ہے کہ کوئی حساس بھارتی تنصیب مجاہدین کی دسترس سے باہر نہیں ہے۔ بھارتی قیادت کے لیے ابھی وقت ہے کہ وہ کوئی وقت ضائع کیے بغیر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے اور جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور بند کرے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’پاکستان پر الزامات لگا کر بھارت کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو سبوتاژ نہ ماضی میں کر سکا ہے اور نہ آئندہ کر سکے گا۔ ‘
اس ڈرامائی حملے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں مقیم مسلح گروپ جیش محمد کو ذمہ دار ٹھہرا رہی تھیں اور سفارتی حلقوں میں یہ باتیں گشت کررہی تھیں کہ گروپ کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔
تاہم جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری تسلیم کرکے حملے کے حوالے سے ہونے والی بحث کو نیا موڈ دے دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ متحدہ جہاد کونسل کم ا ز کم ایک درجن چھوٹی بڑی مسلح تنظیموں کا اتحاد ہے جو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں قائم ہے۔
27 سال سے سرگرم کشمیری گروپ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین جہاد کونسل کے چیئرمین ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPTI
مبصرین کا کہنا ہے کہ آٹھ سال قبل ممبئی میں ہوئے مسلح حملے کے بعد بھارت کو پاکستان کے خلاف مقدمہ بنانے میں دقت پیش آئی کیونکہ حملہ آوروں کا تعلق کشمیر کے ساتھ نہیں تھا ، لیکن اب کی بار اس قدر ہائی پروفائل حملے کو خود جہاد کونسل نے تسلیم کیا تو بھارت کا کام آسان ہوگیا۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت باہمی تعلقات کو بحال کرنے میں سنجیدہ نظر آنے لگے تھے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل جہاد کونسل نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ معاشی مراعات اور اقتصادی اہداف کے لیے بھارت کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے۔







