بھارت میں نامعلوم حملہ آوروں نے میئر کو قتل کر دیا

،تصویر کا ذریعہhttpchittoormunicipalcorporation.com
جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے چتور نامی قصبے میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے خاتون میئر کتاری انورادھا کو قتل کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برقعے میں ملبوس کم از کم تین افراد نے کتاری انورادھا پر حملہ کیا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میئر کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود تھے جنھیں گولیاں لگیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ حملہ چتور کی میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہوا۔ وہاں موجود سٹاف نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی۔
سینیئر پولیس افسر سیری نیواس نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں کہ آیا یہ دشمنی کے باعث تو نہیں ہوا۔
حملہ کرنے کے بعد مسلح شخص موقع سے فرار ہو گیا لیکن بعض اطلاعات کے مطابق دو افراد نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تو اور اُس نے اپنے چہرے کو نقاب سے چھپایا ہوا تھا۔
چتور میں سکیورٹی سخت ہے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ہمسایہ ریاست تمل ناڈو سے منسلک سرحد بند کر دی گئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







