ترکش ایئر لائنز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز جہاز کے عملے کو غسل خانے کے شیشے پر لکھی ایک دھمکی کا علم ہوا

،تصویر کا ذریعہAIRTEAMIMAGES.COM

،تصویر کا کیپشندوران پرواز جہاز کے عملے کو غسل خانے کے شیشے پر لکھی ایک دھمکی کا علم ہوا

بھارت کے نئی دلی ایئرپورٹ پر پولیس نے بم حملے کی اطلاعات کے بعد ایک طیارے کی تلاشی لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنکاک سے استنمبول جانے والے ترکش ایرلائنز کے طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دوران پرواز جہاز کے عملے کو غسل خانے کے شیشے پر لکھی ایک دھمکی کا علم ہوا۔

غسل خانے کے شیشے پر خواتین کی خواتین کی لیپسٹک سے لکھے ہوئے ایک پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ جہاز کے کارگو ہولڈ میں بم ہے۔

اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جہاز میں تمام 148 مسافروں کو باحفاظت طیارے سے اتارا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے علاوہ ایئرپورٹ کے روز مرہ کے آپریشن حسب معمول جاری ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔