جہاز نما کھلونے اور ’ویزہ کا دیوتا‘

لاکھوں بھارتی باقاعدگی سے مندروں اور دیگر عبادات کی جگہوں پر جا کر دعائیں مانگتے ہیں۔

زیادہ تر افراد اولاد کے لیے دعا کرتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں کچھ غیر معمولی مندر قائم ہوئے ہیں جن میں سے کچھ ایسے مندر ہیں جہاں پر لوگ ویزہ لگ جانے کی دعائیں مانگتے ہیں۔

بھارت کی ریاست پنجاب کے گاؤں تلہن میں یہ ڈیڑھ سو سال پرانے گردوارے میں ایسے سکھوں کا جانا ضروری ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبھارت کی ریاست پنجاب کے گاؤں تلہن میں یہ ڈیڑھ سو سال پرانے گردوارے میں ایسے سکھوں کا جانا ضروری ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
سکھوں کا یہ اعتقاد ہے کہ شہید بابا نہال سنگھ کے گردوارے میں دعا مانگنے سے ویزہ ملنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنسکھوں کا یہ اعتقاد ہے کہ شہید بابا نہال سنگھ کے گردوارے میں دعا مانگنے سے ویزہ ملنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔
دعا مانگنے کے لیے آنے والے سکھ جہاز کے کھلونے لاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کو ویزہ مل جائے گا۔ اس گردوارے کے باہر واقع دکانوں میں یہ کھلونے فروخت کیے جاتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشندعا مانگنے کے لیے آنے والے سکھ جہاز کے کھلونے لاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کو ویزہ مل جائے گا۔ اس گردوارے کے باہر واقع دکانوں میں یہ کھلونے فروخت کیے جاتے ہیں۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں چلکر بالاجی مندر ایک اور ععبادت کی ایسی جگہ ہے جہاں دسیوں ہزاروں افراد ’ویزہ دیوتا‘ سے ویزے کی دعا مانگنے آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبھارتی ریاست تلنگانہ میں چلکر بالاجی مندر ایک اور ععبادت کی ایسی جگہ ہے جہاں دسیوں ہزاروں افراد ’ویزہ دیوتا‘ سے ویزے کی دعا مانگنے آتے ہیں۔
یہ مندر حیدر آباد شہر کے قریب سب سے پرانے مندروں میں سے ایک ہے اور یہاں پر ویزے کی دعا مانگنے بہت سے کمپیوٹر پروفیشنلز آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنیہ مندر حیدر آباد شہر کے قریب سب سے پرانے مندروں میں سے ایک ہے اور یہاں پر ویزے کی دعا مانگنے بہت سے کمپیوٹر پروفیشنلز آتے ہیں۔
یہ مندر دہ دہائی قبل اس وقت مشہور ہوا جب چند سافٹ وییر پروفیشنلز نے یہاں دعا مانگی اور ان کو امریکہ کا ویزہ مل گیا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنیہ مندر دہ دہائی قبل اس وقت مشہور ہوا جب چند سافٹ وییر پروفیشنلز نے یہاں دعا مانگی اور ان کو امریکہ کا ویزہ مل گیا۔
یہ مندر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلا ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان تین دنوں میں 70 ہزار سے ایک لاکھ لوگ آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنیہ مندر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلا ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان تین دنوں میں 70 ہزار سے ایک لاکھ لوگ آتے ہیں۔