مودی حکومت میں کِسے ملی کون سی وزارت

نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے وزراء میں قلمدان تقسیم کیے

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشننریندر مودی نے اپنی کابینہ کے وزراء میں قلمدان تقسیم کیے

نریندر مودی نے بھارت کے 15 ویں وزیر اعظم کے طور اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نریندر مودی منگل کو تقریبا نو بجے گجرات بھون سے براہ راست ساؤتھ بلاک پہنچے۔

ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم کے دفتر کے ملازمین نے نریندر مودی پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔

بھارت کے وزیر اعظم بننے کے بعد مودی اب سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کا استعمال کر رہے ہیں۔

نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور انھوں نے سب سے پہلے اپنے وزرا کے درمیان قلمدان تقسیم کیا۔

بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے جبکہ ارون جیٹلی کو وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ انھیں کارپوریٹ معاملات کا چارج بھی دیا گیا ہے۔

سشما سوراج کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ گوپی ناتھ منڈے کو دیہی ترقی کی وزارت دی گئی ہے۔ جبکہ مینکا گاندھی کو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔