مودی کی جیت سے حصص بازار تیز

،تصویر کا ذریعہAFP getty
بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابات میں تاریخی کامیابی کی خبروں اور نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کا امکانات کے درمیان بھارتی حصص بازاروں میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ممبئی کے حصص بازار میں انڈیکس میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی یہ ریکارڈ سطح کو چھو کر واپس آ گیا۔
بیرونی اور مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے اس امید پر خریداری کی جا رہی ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔
نریندر مودی اپنے انتخابی وعدوں میں ملک کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انھیں تیزی سے ترقی دینے کے وعدے کر چکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں پانچ ہفتوں پر محیط انتخابی عمل کے بعد نتائج کا اعلان کیا جانے والا ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتیہ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ دوسری طرف بھارت میں آزادی کے بعد سے زیادہ تر عرصہ اقتدار میں گزارنے والی کانگریس پارٹی اپنی تاریخ بدتریں شکست سے دوچار ہے اور اسے 50 سے بھی کم نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
گذشتہ ہفتے بی جے پی کی کامیابی کی خبروں کی وجہ سے بھارتی بازارِ حصص میں تیزی رہی ہے۔
ایشیا کی تیسری بڑی معیشت بدعنوانی، کرپشن، مہنگائی اور وسیع پیمانے پر غربت کی وجہ سے دباؤ کا شکار رہی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







