بھارتی انتخابات: دنیا کا سب سے بڑا جمہوری عمل

بھارتی پارلیمانی انتخابات کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری عمل کہا جاتا ہے۔ اس میں نو مرحلوں میں 543 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔

بھارتی پارلیمان کی 543 نشستوں کے لیے نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انھی ای وی ایم مشینوں میں امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ بند ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی پارلیمان کی 543 نشستوں کے لیے نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انھی ای وی ایم مشینوں میں امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ بند ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیل بند بکسوں کو انتہائی حفاظت میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنووٹوں کی گنتی کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیل بند بکسوں کو انتہائی حفاظت میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار سب سے زیادہ 66.38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار سب سے زیادہ 66.38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی شہریوں کے ووٹ 18 لاکھ ووٹنگ مشینوں میں بند ہیں جس کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی شہریوں کے ووٹ 18 لاکھ ووٹنگ مشینوں میں بند ہیں جس کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار کل 55.1 کروڑ ووٹروں نے ووٹ ڈالا جو 2009 کے مقابلے 32 فیصد زیادہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنالیکشن کمیشن کے مطابق اس بار کل 55.1 کروڑ ووٹروں نے ووٹ ڈالا جو 2009 کے مقابلے 32 فیصد زیادہ ہے۔
اس بار 2،31،61،296 ووٹر 18-19 سال عمر کے تھے، جن میں سے 58.6 فیصد مرد ووٹر ہیں جبکہ 41.4 فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس بار 2،31،61،296 ووٹر 18-19 سال عمر کے تھے، جن میں سے 58.6 فیصد مرد ووٹر ہیں جبکہ 41.4 فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔