چھتیس گڑھ: باغیوں کے حملے میں 16 سکیورٹی ہلکار ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے بستر ضلعے میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 16 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تقریباً 20 سے 25 جوانون کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔
پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش گپتا کے مطابق یہ حملہ تونگپال کے قریب دربھا وادی میں ہوا۔
مکیش گپتا کے مطابق جب نیم فوجی دستے کے 44 جوان سڑک کی تعمیر کے کام کی حفاظت کے لیے جگدل پور - سكما روڈ پر گشت کر رہے تھے اسی وقت ان پر حملہ کیا گیا۔
اس کے بعد پولیس اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد ماؤنواز یا نکسلی چھاپہ مار وہاں سے فرار ہو گئے۔
جائے وقوع پر ملنے والے خون کے نشانات کی بنیاد پر پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ماؤ نواز کے کم از کم دو کارکنوں کو ہلاک کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دربھا وادی وہی علاقہ ہے جہاں گذشتہ سال 25 مئی کو ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کر کے کانگریس کے ممتاز رہنما ودیا چرن شکل، مہندر کرما، ریاستی صدر نندكمار پٹیل کے ہمراہ 31 لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔







