دلی ائیرپورٹ کے قریب پُل تلے پھنسے طیارے کی وائرل ویڈیو پر انڈیا میں طنز و مزاح

The Air India plane stuck under the bridge

،تصویر کا ذریعہScreengrab from AshokeRaj/Twitter

،تصویر کا کیپشنٹرک پر لاد کر لے جایا جانے والا جہاز پل کے نیچے پھنس گیا

اگر آپ سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز دیکھنے کے شوقین ہیں تو پلوں تلے پھنسے ٹرکوں اور دو پہیؤں پر کھڑے ٹریکٹروں کے مناظر آپ کے لیے نئے تو نہیں ہوں گے تاہم یہ آپ کو قہقہہ لگانے کا موقع ضرور فراہم کریں گے۔

ایسی ویڈیوز جب بھی نظر سے گزرتی ہیں تو ایسے سوال ضرور ذہن میں آتے ہیں: کیا ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوا کہ پُل کی حد اونچائی کتنی ہے؟ کسی نے اسے خبردار نہیں کیا تھا؟ کیا اسے پہلے سے معلوم نہیں تھا کہ اس کے راستے میں کوئی نیچا پُل بھی ہے؟

لیکن انڈین سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسے تمام ’اچھے‘ سوال ذہن سے نکل جاتے ہیں اور دیکھنے والے کے دماغ میں بس یہی گزرتا ہے: ’یہ کیا ماجرا ہے؟‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

طیارے کو سڑک پر کون لے آیا؟

یہ طیارہ انڈیا کی مشہور ایئر لائن ایئر انڈیا کا تھا جسے حال ہی میں ایک شخص نے خرید لیا تھا۔ عموماً جب کوئی شخص طیارہ خریدتا ہے تو اسے پارک کرنے کے لیے ائیر پورٹ یا رن وے کے ہینگر میں کوئی جگہ تلاش کرنی پڑتی ہے تاہم اس خریدار کو اپنی ملکیت اپنے دل کے قریب رکھنا مقصود تھا۔

چنانچہ انھوں نے طیارے کی قیمت ادا کر کے اسے ٹرک پر لادا اور دلی کی مصروف سڑکوں پر لے آئے۔

سوچیے کہ انڈیا کے دارالحکومت کی سڑکوں پر، جہاں عام طور پر ایک کار کو گزرنے کے لیے بمشکل جگہ ملتی ہے، ایک طیارے کا نمودار ہونا کتنی حیران کن بات ہوگی۔

انڈین صحافی اشوک راج کے تاثرات بھی کچھ ایسے ہی تھے جب انھوں نے اس طیارے کی پُل کے نیچے پھنسے ہونے کے مناظر کی ویڈیو ٹویٹ کی۔

اشوک نے ساتھ ہی ائیر انڈیا کا ایک بیان بھی شیئر کیا جس کے مطابق ایئرلائن کا اس طیارے سے اب کوئی تعلق نہیںتاہم ویڈیو کو ٹوئٹر اور یوٹیوب پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جہاز کے قریب سے ٹریفک گزر رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ طیارے کو نکالنے کے لیے اس کے پر اتارے جا چکے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ دلی کے ایئرپورٹ کے قریب گروگرام ہائی وے پر موجود پل کے نیچے پھنسا ہوا ہے اور کمپنی کے مطابق اس طیارے کی فروخت کے بعد اسے نئے مالک کے پاس منتقل کیا جا رہا تھا۔

یہ پڑھیے

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

دلی ایئرپورٹ کے حکام نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یہ طیارہ ایئر لائن کا نہیں ہے اور یہ ممکن ہے کہ ڈرائیور سے اس طیارے کو اس کے مالک کے گھر لے جانے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو۔

جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے ٹوئٹر پر بتایا کہ یہ واقعہ دراصل چند دن پہلے کا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

کچھ صارفین نے تجویز دی ہے کہ جہاز کو گھر لے جانے سے قبل روٹ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لی جانی چاہییں تھیں۔

بہت سے لوگوں نے اسی طرح کے واقعے کا موازنہ انڈیا کی ریاست مغربی بنگال میں دسمبر 2019 میں پیش آئے اس واقعے کی طرف دلائی جب ایئر انڈیا کا ایک ایسا ہی طیارہ ایک پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔