آر اے ایف وائیجر: برطانوی وزیرِ اعظم کے طیارے پر نو لاکھ پاؤنڈ سے نیا رنگ و روغن

آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہPA Media

برطانیہ کے شاہی خاندان اور وزیرِ اعظم کے زیرِ استعمال طیارے آر اے ایف وائیجر پر نو لاکھ پاؤنڈ کی رقم سے رنگ و روغن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ پہلے خاکستری رنگت کے حامل اس طیارے کو برطانیہ کے پرچم کے رنگوں سے رنگنے کا مقصد بیرونِ ملک برطانیہ کی ’بہتر نمائندگی‘ ہے۔

یہ کام مارشل ایروسپیس اینڈ ڈیفینس گروپ نے انجام دیا ہے جنھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ طیارہ ان معمول کے طیاروں سے کہیں بڑا تھا جن پر وہ عموماً کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکاٹش نیشنل پارٹی، لیبر، اور لبرل ڈیموکریٹس نے اس کام پر اٹھنے والے اخراجات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہPA Media

آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آر اے ایف وائیجر ایک ایئربس اے 330 جیٹ طیارہ ہے جسے 2015 میں ایک کروڑ پاؤنڈ کی رقم سے برطانوی حکومت کے استعمال کے قابل بنایا گیا تھا۔

اسے سب سے پہلے جولائی 2016 میں سابق وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور دیگر وزرا کو نیٹو سربراہی اجلاس میں لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اس وقت برطانوی حکومت نے ان اخراجات کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پروازیں چارٹر کروانے سے بہتر ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ اس سے سالانہ سات لاکھ 75 ہزار پاؤنڈز کی بچت ہوگی۔

آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنآر اے ایف وائیجر کا پچھلا رنگ خاکستری تھا
آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہPA Media

آر اے ایف وائیجر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تصاویر کے جُملہ حقوق محفوظ ہیں