سوشانت سنگھ کی خودکشی: انڈین سپریم کورٹ کا سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم

،تصویر کا ذریعہRHEA CHAKRABORTY/INSTAGRAM
انڈیا کی عدالت عظمی نے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے کو ملک کے اہم تفتیشی ادارے سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے بدھ کو سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بہار کا سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ درست ہے۔
فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس رشی کیش رائے نے کہا کہ پٹنہ میں بھی ایف آئی آر درج کیا جانا قانونی طور پر درست تھا۔
اداکار سوشانت کی بہن شویتا نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ 'آخر سوشانت کے لئے سی بی آئی!' یہ ہوئی نا بات۔'
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا: 'سپریم کورٹ کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ بہار پولیس ٹھیک تھی۔ میں بہت خوش ہوں کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور انھیں یقین ہے کہ انصاف ہوگا۔ اس پورے معاملے میں ممبئی پولیس نے جس طرح سے کارروائی کی وہ غیر قانونی تھی۔'
سوشانت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ نے کہا: 'یہ سوشانت کے کنبے کے لیے فتح ہے۔ آج کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے جو کچھ بھی کہا وہ سب ہمارے حق میں ہے۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ریا چکرورتی نے پٹنہ میں درج مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کی اپیل کی تھی۔
ریا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ممبئی پولیس پہلے سے ہی سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس نے پولیس کے پاس اپنا بیان بھی درج کرایا ہے۔
ریا خود کو سوشانت کی گرل فرینڈ کہتی ہیں لیکن سوشانت کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت ریا کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سوشانت کے والد نے 25 جولائی کو ریا کے خلاف پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
سماعت سے قبل سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ریا کی جانب سے ایڈوکیٹ شیام دیوان اور حکومت بہار کی جانب سے منندر سنگھ نے دلائل پیش کیے۔ اسی دوران سوشانت کے والد کی طرف سے وکاس سنگھ اور مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی نے استدلال کیا۔

،تصویر کا ذریعہHINDUSTAN TIMES
ریاست بہار کی حکومت کے وکیل نے کہا تھا کہ مہاراشٹرا پولیس نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ جبکہ مہاراشٹرا حکومت کے وکیل نے کہا تھا کہ بہار میں انتخابات کی وجہ سے اس کیس پر سیاست کی جا رہی ہے۔
بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر سے ملی تھی۔ سوشانت کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے انھیں خودکشی کرنے پر اکسایا اور انھیں کنبہ سے دور کردیا۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ایک بار پھر بالی وڈ میں بیرونی افراد اور اقربا پروری کی بحث کو تیز کردیا ہے۔ فلم انڈسٹری کے ایک حصے کا الزام ہے کہ سوشانت کو بیرونی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔










