انڈیا: اترپردیش اور بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ ہلاکتیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کی ریاستوں بہار اور اترپردیش میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متاثرہ علاقوں سے سیلاب کے شہری زندگی پر پڑنے والے اثرات کی ڈرامائی تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ریاستوں میں ریلوے ٹریفک، گاڑیوں کی نقل و حرکت، صحت کی سہولیات، سکول اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئے ہیں۔
اترپردیش حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے اب تک 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ریاست بہار کی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وہاں ہلاک شدگان کی تعداد 29 ہے۔ اس کے مرکزی شہر پٹنہ پر سیلاب کے اثرات اپنی شدت کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈوبی ہوئی گاڑیوں سے بھری ہوئی سڑکوں پر لوگوں کو کشتیوں میں سوار دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک سائیکل رکشہ مالک کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے رکشے کو پانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
پٹنہ جمعے سے بارشوں کی زد میں ہے جس سے کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں ہونے والی بارش 'مکمل طور پر غیر متوقع' تھی۔
ریاستی حکومت نے انڈین ایئر فورس سے ہیلی کاپٹر اور پانی باہر نکالنے والی مشینیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہJIGNESH MISTRY
پڑوسی ریاست اترپردیش سے بھی اسی طرح کی اطلاعات اور مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
شمالی شہر واراناسی (بنارس) کے ایک رہائشی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ 'پانی کی صورتحال بہت خراب ہے۔ واراناسی کی صورتحال بہت خراب ہے۔ نکاسی کا نظام معطل ہو چکا ہے۔'

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔












