یوٹیوب پر ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

،تصویر کا ذریعہMUMBAI POLICE
انڈیا میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا۔
40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کی بھائی نے انھیں پہچان لیا۔
کمدرم گھمبیر سنگھ 1978 میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے۔
پولیس نے 66 سالہ کمدرم گھمبیر سنگھ کو تلاش کر کے ان کے خاندان سے ملوا دیا اور جمعرات کو منی پور واپس اپنے خاندان کے پاس چلے گئے ہیں۔
کمدرم گھمبیر سنگھ کے بھائی کمدرم کالوچندر نے اخبار دا ہندو کو بتایا کہ’ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا جب مجھے میرے ایک بھانجے نے ویڈیو دکھائی۔ وہ ان کو دوبارہ دیکھنے کی تمام امیدیں کھو چکے تھے۔
کمدرم گھمبیر سنگھ کے خاندان کو ویڈیو دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ وہ ممبئی میں ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ویڈیو کو اکتوبر میں یوٹیوب پر جاری کرنے والے فیروز شکری ممبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
فیروز شکری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ کمدرم گھمبیر سنگھ ممبئی میں ہندی گانے گا کر لوگوں سے بھیک مانگتے تھے۔
منی پور کے شہر امفال کی پولیس نے کمدرم گھمبیر سنگھ کی تصویر ممبئی پولیس کو بھیجی جس نے انھیں باندرا کے مضافات میں تلاش کر لیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے نے بی بی سی کو بتایا کہ’ وہ ہمیں ایک ریلوے سٹیشن کے باہر سے ملے اور اس وقت ان کی حالت بہت بری تھی اور طبعیت بھی ٹھیک نہیں تھی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے کے مطابق کمدرم گھمبیر سنگھ نے انھیں بتایا کہ وہ انڈین فوج کے ایک سابق اہلکار ہیں اور انھوں نے 1978 میں شادی کے فوری بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ خوش نہیں تھے۔ اس وقت سے وہ ممبئی میں ہی ہیں اور وہ بھیک مانگ کر یا یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کر کے اپنا گزارہ کرتے رہے۔
انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے کے مطابق گھمبیر سنگھ کی تصویر منی پور کی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد ان کی فون پر اپنے چھوٹے بھائی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔
ممبئی پولیس نے گھمبیر سنگھ کی اپنے خاندان سے ملاپ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔








