آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کشمیر: نیم فوجی دستے کے کیمپ پر حملہ، پانچ فوجی ہلاک
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں نیم فوجی دستے، سینٹرل ریزور پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو حملہ آوروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں سی آر پی ایف کے پانچ سپاہی اور کم ازکم دو جوان ہلاک ہوئے۔
سی آر پی ایف کے آئی جی روی دیپ ساہی کے مطابق انھیں فدائی حملے کی خفیہ اطلاعات تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیاں اب بھی سرچ آپریشن کر رہی ہیں تاکہ مبینہ انتھاپسندوں کو پکڑا جا سکے۔
سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے مقامی صحافی ماجد جہانگیر کو بتایا کہ یہ حملہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا رات دو بجے کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تین فوجیوں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے جبکہ ایک کی موت دل کا دورہ پڑنے سے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سری نگر میں بی بی سی کے نمائندے ریاض مسرور نے بتایا کہ کالعدم تنظیم جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ حملہ سرینگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورا میں قائم سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے کیمپ میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ گرینیڈ پھینکے اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔
خیال رہے کہ رواں سال اگست میں خودکش حملہ آوروں نے پلواما میں پولیس لائنز کو نشانہ بنایا تھا جس میں انڈین سکیورٹی فورسز کے آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں تین شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔