چینی جوڑے کے دستی سامان سے سینکڑوں لال بیگ برآمد

،تصویر کا ذریعہKANKAN NEWS
چین میں کسٹم اہلکاروں کو اُس وقت ایک ناخوش گوار حیرانی ہوئی جب انھوں نے ایک جوڑے کا سامان کھولا اور اس میں سے سینکڑوں زندہ لال بیگ نکلے۔
بیجنگ یوتھ ڈیلی کے مطابق 25 نومبر کو جنوبی گوآن ڈونگ کے بائےیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی نے ایک بزرگ جوڑے کے سامان میں اس وقت کچھ گڑبڑ محسوس کی جب انھوں نے اپنے بیگ ایکسرے مشین میں رکھے۔
سکیورٹی گارڈ ژو یویو نے کن کن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’وہاں ایک سفید پلاسٹک کے بیگ میں بہت سی سیاہ اشیا گھوم رہی تھیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’عملے کے ایک رکن نے ان کا سامان کھولا اور ایک لال بیگ رینگتا ہوا باہر آگیا۔ وہ تقریباً چیخ پڑیں۔‘
اس بزرگ جوڑے سے جب پوچھا گیا کہ وہ لال بیگ ساتھ لے کر کیوں سفر کر رہے تھے تو شوہر نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ان کی بیوی کی جلد کا مرہم تھے۔'
انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ ان کی بیوی کی کیا حالت ہے لیکن مس یو کہتی ہیں کہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ ’وہ لال بیگ ایک حکیمی علاج کا حصہ تھے۔ آپ کچھ دواؤں کی کریم میں لال بیگ ملاتے ہیں اور اپنی جلد پر لگاتے ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہKANKAN NEWS
بیجنگ یوتھ ڈیلی کا کہنا ہے کہ چونکہ پرواز کے دوران دستی سامان میں زندہ حیاتیات لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی اس لیے اس جوڑے نے لال بیگ سے بھرا تھیلا سکیورٹی عملے کے حوالے کردیا۔ اب ان لال بیگوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا یہ معلوم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایکسرے چیک پوائنٹ پر متعین سکیورٹی اہلکاروں کو اس قسم کی ناخوش گوار حیرانی کا سامنا ہوا ہو۔
اس سال اگست میں سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا کہ ایک شخص دو انسانی بازوؤں کو منتقل کر رہا تھا کہ جسم کے یہ اعضا ایک بس سٹیشن کے ایکسرے سکینر پر دکھائی دیے۔









