آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹریفک جام سے تنگ چینی شہری نے اپنے ہی قوانین بنا ڈالے
چین میں ایک شخص کو سڑکوں پر ٹریفک کی رہنمائی کے لیے نشانات پینٹ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس شخص کی نشاندہی سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہوئی، اور اس کا مقصد ٹریفک کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنا تھا۔
اخبار دی ماڈرن ایکسپریس کے مطابق صوبہ جیانگسو کے شہر لیان ینگینگ میں 28 سالہ کائی پر ایک ہزار یوان (112 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انھیں سی سی ٹی وی پر 27 ستمبر کو سڑک پر ٹریفک کی سمت متعین کرنے والے نشانات کو سفید رنگ سے دوبارہ پینٹ کرتے دیکھا گیا تھا اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ روزانہ اپنے کام پر جانے ہوئے انھیں خاصی تاخیر ہوتی تھی اور وہ اس سے بہت تنگ تھے۔
انھوں نے پولیس کو بتایا کہ 'میں نے دیکھا کہ سیدھی لین پر ہمیشہ گاڑیوں کا ہجوم رہتا ہے جبکہ بائیں مڑنے والے لین پر خاصی جگہ خالی ہوتی ہے۔
'میں نے سوچا کہ سائن بدلنے سے میرا سفر آسان ہو جائے گا۔'
ٹریفک پولیس نے دی ماڈرن ایکسپریس کو بتایا کہ ان کے خیال میں کائی کا رویہ 'بہت خطرناک' تھا اور اس کے نتیجے میں حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے سڑک پر دوبارہ رنگ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ چین میں کسی نے اپنے ہی ٹریفک کے قوانین ایجاد کرنے کے لیے اپنے فن و مہارت کا استعمال کیا ہو۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مئی میں مشرقی صوبے ژیجیانگ میں ایک ڈرائیور کو سڑک پر چاک کے ذریعے پارکنگ کی جگہ کا نشان بناتے ہوئے سکیورٹی کیمرے میں دیکھا گیا تھا اور اس پر بھی جرمانہ ہوا تھا۔