آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
رشید دوستم کی وطن واپسی کی کوششیں ناکام
افغانستان کی حکومت نےنائب صدر رشید دوستم کےطیارے کو مزرا شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کے بعد ان کا طیارہ ترکمنستان میں اتر گیا ہے۔
نائب صدر رشید دوستم دو ماہ قبل ترک انجنیروں کے پرائیوٹ طیارے میں سوار ہو کر ملک سے چلے گئے تھے اور دو ماہ سے ترکی میں مقیم تھے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن ان کے طیارے کو مزار شریف ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
افغانستان میں نیٹو کے ترجمان بل سیلون نے بی بی سی پشتو کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان سے رابطہ کر کے ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ طیارے کے اترنے میں مدد دیں۔
افغانستان میں نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ وہ ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور یہ ملک کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔
نیٹو اہلکار نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے فرائض میں افغان سکیورٹی فورسز کی تریبت، مدد اور مشاورت ہے اور وہ اسی پر توجہ دے رہے ہیں۔
انھوں نے تصدیق کی کہ انھیں درخواست کی گئی کہ وہ حکومت سے رابطہ کرکے نائب صدر کےطیارے کو مزار شریف میں اترنے کی اجازت حاصل کریں لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی