آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
احمدی نژاد نااہل، صدر حسن روحانی کا ’مقابلہ قدامت پسند ابراہیم رئیسی سے‘
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آئندہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی کو حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔
تاہم امیدواروں کی جانچ پڑتال کرنے والی شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔
شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو جاری کرے گی۔
انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 16 سو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تاہم حکومتی کنٹرول میں شوریٰ نگہباننے صرف چھ امیدواروں کو اہل قرار دیا ہے۔
اعتدال پسند صدر حسن روحانی اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی کو انتخابات میں اجازت دینے سے ملک میں پائی جانے والی سیاسی تقسیم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ابراہیم رئیسی کی شہرت اہم معاملات پر سخت گیر موقف رکھنا ہے جبکہ افواہیں ہیں کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ان کی حمایت کر رہے ہیں۔
اعتدال پسند حسن روحانی نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا اور ملک کو عالمی تنہائی سے نکالا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو متنبہ کیا تھا کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وعدے پر اب بھی قائم ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ صرف اپنے قریبی رفیق سابق نائب صدر حامد بقائی کی حمایت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ'کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رہبر اعلیٰ نے مجھے انتخابات میں حصہ لینے سے مکمل طور پر منع کیا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ انھوں نے مشورہ دیا تھا۔'
انھوں نے کہا 'کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رہبر اعلیٰ نے مجھے انتخابات میں حصہ لینے سے مکمل طور پر منع کیا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ انھوں نے مشورہ دیا تھا۔'