آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دہلی میں فضائی آلودگی، آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی
انڈیا کی سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جمعے کو عدالتِ عظمیٰ نے پابندی کے علاوہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آتش بازی کے مضر اثرات کا جائزہ لیں۔
عدالت نے آتش بازی پر پابندی کا حکم تین نوزائیدہ بچوں کے ایما پر دائر کی گئی درخواست پر دیا۔
اس درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے ان بچوں کے پیپھڑوں کی نشوونما متاثر ہوئی ہے۔
اکتوبر میں دیوالی کے موقع پر شہر میں آتش بازی کی بڑی مقدار کے استعمال کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عدالت نے دہلی اور اس کے اطراف میں آتش بازی کا سامان رکھنے، زخیرہ کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
عدالت نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ آتش بازی میں استعمال ہونے والے مواد کے نقصان دے اثرات کا جائزہ لیں۔
دہلی میں پہلے ہی فضائی آلودگی کا مسئلہ موجود تھا تاہم دیوالی پر آتش بازی کی وجہ سے آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو گا جس کی وجہ سے حکام نے شہر کے تمام سکولوں کو تین دن کے لیے بند کر دیا تھا۔
دیوالی سے پہلے کئی شہر میں بہت سے لوگوں نے مہم چلائی تھی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ آتش بازی سے گریز کریں تاہم ماضی میں بھی ایسی مہمات پر زیادہ غور نہیں کیا جاتا۔
2014 میں عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں دہلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو بعد میں انڈین حکومت نے رد کر دیا تھا۔