BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 January, 2009, 16:48 GMT 21:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جماعت اسلامی کا اسرائیل مخالف مظاہرہ

قاضی حسین احمد
اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتیں مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں
فلسطین پر اسرائیل کے حملے کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کی ایجنٹ بن چکی ہے اس لیے اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کرنے والوں کو تمغوں سے نوازا رہی ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں جماعت اسلامی نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ اسرائیلی کے فسلطین پر حملے کے بعد دو حقائق سامنے آئے ہیں، ایک تو اسرائیلی حملوں میں سینکٹروں فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیے جانے کے باوجود اقوام متحدہ کی بے بسی سے ادارے کی خود مختاری کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

دوسرا پہلو یہ ہے کہ تمام مسلمان ممالک کے حکمران امریکہ اور برطانیہ کے پروردہ لوگ ہیں جنھیں ہمارے اوپر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کے ایجنٹ ہیں اور ذہنی طور پر غلام بن چکے ہیں اس لیے امریکی حکام کو ایک تمغہ قبائلی علاقوں پر امریکی میزائل حملوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کرنے اور دوسرا ہلال قائداعظم کا تمغہ بھارت کے کمشیر میں جاری مظالم کی سرپرستی کرنے پر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی وسائل امریکہ کے حق میں استمعال کیے جا رہے ہیں اس لیے تمام مسلمان تہیہ کریں کہ امریکہ کی صف میں جو بھی کھڑاہو وہ ہمارا دشمن ہے، لہذا آپ لوگوں آج عہد کریں کہ امریکہ کے ایجنٹ حکمرانوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ نہیں دیں گے اور ان کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے۔

انھوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ تمام مسلمان ممالک کی اسلامی تحریکوں کو مشترکہ مفادات کے لیے ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کیاجائے گا۔ تاہم پاکستان کی عوام کو بھی سیاسی اور نظریاتی وابستگی سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ اگر حکومت اس وقت عالمی احساس تنہائی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو قبائلی علاقوں پر بمباری بند کرنا ہو گی اور امریکہ کی فرنٹ لائن ریاست کا درجہ ختم کرنا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ جذبہ جہاد رکھنے والی عوام اور مسلمان مجاہدین کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہٹ دھرمی دکھانے کی بجائے غزہ کےلیے اپنی سرحد فوری طور پر کھول دے کیونکہ دنیا بھر سے مجاہدین، میڈیا اور امدادی کارکن غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

واضع رہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتیں مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد